ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل کولمبو میں ہو گا تاہم بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث اتوار کی شام ہونے والے پاک بھارت میچ میں بارش کا قوی امکان ہے۔
پاکستان کا اسپن اٹیک مضبوط ہے، منصوبہ بندی کر رکھی ہے، بھارتی کپتان
اتوار کو کولمبو میں موسم دن کے آغاز میں گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، تاہم دوپہر کے دوران مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا ہے، لیکن کچھ موسمی ماڈلز کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے شدید بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شیمار جوزف سے معاہدہ منسوخ کر دیا
کچھ موسمی پیشگوئیاں کولمبو میں شام 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں تاہم رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔
