سابق پاکستانی کرکٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے صحت کے مسائل سن کر دل دکھتا ہے، امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے۔
It is heartbreaking to hear our skipper Imran Khan going through health issues. I sincerely hope the authorities take this seriously and ensure he receives the best possible medical care. Wishing him strength, a speedy recovery, and a full return to good health. possible medical…
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 14, 2026
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت اور علاج ان کا بنیادی حق ہے اور یہ سہولت ہر صورت فراہم کی جانی چاہیے۔
عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرا دی گئی
شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے وہ امریکا میں عمران خان کے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عمران خان کو بہترین علاج ملے اور وہ جلد صحتیاب ہوں۔
Putting politics aside,our national hero who gave us our greatest glory on the sporting field,cancer hospital helped so many, including my own mother,is suffering a health emergency and requires urgent treatment.I humbly request the related authorities he gets the appropriate…
— Waqar Younis (@waqyounis99) February 14, 2026
یونس خان نے بھی کہا کہ عمران خان کو فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ انسانیت اور قومی ہیروز کا احترام ہر چیز سے پہلے ہونا چاہیے۔
عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
وقار یونس نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر، ہمارا قومی ہیرو جس نے ہمیں کھیل کے میدان میں سب سے بڑی خوشی دی، جس کا کینسر اسپتال ہزاروں لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوا، عمران خان کو بروقت اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔
