بھارتی کپتان سوریا کمار نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اپنی ٹیم کی تیاریوں پراعتماد کا اظہار کیا۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک خاصا مضبوط ہے اوراسے مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں باقاعدہ پلاننگ کی ہے اور ہمارے بیٹرز ذمہ داری کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ بڑے میچزمیں دباؤ فطری ہوتا ہے لیکن ٹیم کا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو 153 رنز کا ہدف دے دیا
انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی مکمل یکسوئی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ایک صحافی کی جانب سے میچ کے بعد ہینڈ شیک کے حوالے سے سوال پر بھارتی کپتان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “تھوڑا انتظار کرلو، اچھے سے روٹی کھاؤ، کل پتہ چل جائے گا کہ کیا ہونا ہے، ان کے اس جواب پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں میں قہقہے گونج اٹھے۔
پھرسوال ہوا کیا ابھیشک شرما کھیلیں گے؟ بھارتی کپتان نے جواب دیا آپ کہتے ہو تو کھیلا دیتے ہیں۔
