ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 19 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
رواں ورلڈ کپ میں اب تک 200 سے زائد کا رنز پانچ بار بن چکے ہیں، آج ائیر لینڈ نے عمان کے خلاف اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 235 رنز بنایا ہے جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔
2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں پانچ بار دو سو سے زائد رنز بنے تھے، 2016 اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چار چار مرتبہ دو سو سے زائد رنز بنے تھے۔
2009، 2012 اور 2021 کے ایڈیشنز میں صرف ایک مرتبہ دو سو زائد رنز بنے جبکہ 2022 میں دو مرتبہ ایسا ہوا۔
پاک بھارت میچ، بابر کی جگہ کس کھلاڑی کو شامل کیا جائے، معین علی کا مشورہ
رواں ورلڈ کپ میں اگر اب کوئی ٹیم 200 سو سے زائد رنز بناتی ہے تو یہ انیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
