ائیر لینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دے دی، عمان کو 236 رنز کا ہدف ملا تھا۔
ہدف حاصل کرنے کے لئے عمان کی جانب سے عامر کلیم اور جتیندر سنگھ نے اننگز کا آغاز کیا۔
عامر کلیم اور حماد مرزا کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، عامر کلیم ن ے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
حماد مرزا نے 37 گیندوں پر46 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہوئے۔ عمان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ائیر لینڈ نے با آسانی یہ میچ 96 رنز سے جیت لیا۔
ائیر لینڈ کے خلاف عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ائیر لینڈ کی جانب سے ٹم ٹیکٹر اور روز نے اننگز کا آغاز کیا، ٹم پانچ رنز بنا کر شکیل احمد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
روز بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر عامر کلیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ہیری بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کا شکار بنے۔
گریتھ ڈیلنے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لورکن ٹکر 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ جارج بھی 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے، بابراعظم
ائیر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے اور عمان کو 236 رنز کا ہدف دیا۔
عمان کی جانب سے شکیل احمد نے تین، شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
