دنیائے کرکٹ کا بڑا مقابلہ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے جا رہا ہے، اس موقع پر بابراعظم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اہم میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں اور جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں با آسانی پہنچ جائے گی۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے۔
🎙️ Babar Azam on the highly anticipated match against India pic.twitter.com/QVhSUueuUY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
بابراعظم نہ کہا کہ نہ صرف دونوں ممالک کے لوگوں کی نظریں بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچ ایک مختلف لیول پر چلا جاتا ہے اور کھلاڑیوں سے توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑا مقابلہ؟ آج تین میچ کھیلے جائیں گے
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے میچز کا حصہ رہا ہوں اور میں نے ان میں سیکھا ہے کہ میچ کیلئے جتنا خود کو ٹھنڈا رکھیں گے، آرام دہ رکھیں گے اور باہر کی آوازوں کی بجائے میچ پر فوکس رکھیں گے تو اچھی کارکردگی دکھا پائیں گے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے کہا کہ اس میچ کا جوش ہوتا ہے لیکن جتنا کھلاڑی خود کو ٹینشن فری رکھیں گے اتنا ہی ان کیلئے اچھا ہو گا۔
