ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، یو اے ای نے 151 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔
زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
کینیڈا کی جانب سے ہرش ٹھاکرنے 50 اور نونیت دالیوال نے 34 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، متحدہ عرب امارات کے جنید صدیق نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یو اے کی جانب سے اریانش شرما نے شاندار 74 رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صہیب خان نے 51 رنز بنائے، کینیڈا کے سعد بن ظفر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
