زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔
برینڈن ٹیلر یہ انجری عمان کے خلاف میچ کے دوران شکار ہوئے، جس کے بعد ٹیم کے فزیو اور میڈیکل اسٹاف نے ان کی فوری معائنہ کیا۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیلرکی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر بین کرن کو شامل کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026 کا پہلا بڑا اپ سیٹ
آئی سی سی کے ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل پلیئر کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے تاکہ ٹیم کا بیٹنگ اسکواڈ مکمل اور مقابلے کے لیے مضبوط رہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر کی واپسی بھی متوقع ہے جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ اس اقدام سے زمبابوے ٹیم کو ورلڈ کپ میں بیٹنگ لائن اپ مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔
