پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔
فرنچائزنے انہیں صدرکرکٹ افیئرزمقررکیا ہے، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026 کا پہلا بڑا اپ سیٹ
پی ایس ایل 11 کیلئے راولپنڈی کی ٹیم نے مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا ہے، فاسٹ بولرنسیم شاہ اس ایڈیشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جنہیں 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا گیا، نیوزی لینڈ کے بیٹرڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
مزید برآں فاسٹ بولرمحمد عامرکو5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں حاصل کیا گیا جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنررشاد حسین کیلئے 3 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دی گئی۔
انگلینڈ کے بیٹرلاری ایونزکوایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا گیا، اس کے علاوہ عماد بٹ، عبداللہ فضل اور کامران غلام بھی ٹیم کا حصہ ہیں، راولپنڈی فرنچائز کی یہ نئی ترتیب پی ایس ایل 11 میں مضبوط مقابلے کی نوید دے رہی ہے۔
