روس نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر امریکی میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ روسی قوانین کی پابندی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ چند دن قبل ہی روس نے مخالف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام تک بھی رسائی محدود کر دی تھی۔
واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف، صارفین کی بڑی مشکل آسان
روسی حکومت صارفین کو مقامی میسجنگ سروس “میکس” پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم نہیں کرتی ، بعض ماہرین کے مطابق روسی حکومت کا یہ اقدام نگرانی کا ممکنہ ذریعہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں روسی حکام کی جانب سے انٹرنیٹ پر کنٹرول مضبوط کرنے اور شہریوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نگرانی بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔
