زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دیکرٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026میں پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے،زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 146 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا کے 65 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔زمبابوے کی جانب سے مضاربانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے تاریخ رقم
زمبابوے نے دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
زمبابوے نے آسٹریلیا کو 19 سال بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شکست دی۔اس پہلے 2007 کے میگا ایونٹ میں زمبابوے نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
