پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ کیونکہ اس بار پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن آکشن کے ذریعے کیا گیا۔ آکشن کے بعد تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں نئے کھلاڑی شامل کر لیے۔
آکشن کے دوران فاسٹ باؤلر نسیم شاہ لیگ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی قرار پائے۔ جبکہ ڈیرل مچل کو سب سے زیادہ قیمت رکھنے والا غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا اعزاز ملا۔ دوسری جانب اس بار کئی معروف کھلاڑی نیلامی میں فروخت نہ ہو سکے۔
سابق کرکٹر کامران اکمل نے آکشن میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمر اکمل کا نام نیلامی میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ قواعد کے مطابق ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دے سکتی ہیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی ہے۔ جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ٹیم کے لیے کم از کم دو انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سلیکٹ نہ ہونے پر معروف کرکٹر رو پڑے
فرنچائزز کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے، جس میں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بھی شامل ہیں۔
