ممبئی، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے 17ویں میچ میں اٹلی نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 12.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آریف شیخ 27 اور روہت پاؤڈل 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کرن کے سی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پی ایس ایل میں سلیکٹ نہ ہونے پر معروف کرکٹر رو پڑے
اٹلی کی جانب سے کرشن کلوگاماگے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ بین مانینتی نے بھی 2 وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا۔
جواب میں اٹلی کے اوپنرز جسٹن موسکا اور انتھونی موسکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیپالی بولرز کو کوئی موقع نہ دیا۔ جسٹن موسکا 60 اور انتھونی موسکا 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انتھونی موسکا نے 32 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے تیز رفتار اننگز کھیلی۔ اٹلی نے 44 گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
