پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے خط میں گورنرنے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے خط میں خودکش حملہ آورکوبروقت روکنے والے شہید عون عباس کی غیرمعمولی بہادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف نیا آرڈیننس نافذ
انہوں نے لکھا کہ شہید عون عباس نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکا اور یوں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائیں، ان کا یہ اقدام جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم سے سفارش کی کہ شہید عون عباس کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں انہیں بعد از شہادت صدارتی ایوارڈ “تمغہ شجاعت” عطا کیا جائے تاکہ ان کی بہادری کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔
خط میں کہا گیا کہ شہید کی قربانی ملک و قوم کیلئے فخر اور انسانیت کے تحفظ کی ایک درخشاں مثال ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
