ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی پر محمد نبی مشکل میں پھنس گئے۔
افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی زد میں آ گئے، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں گزشتہ روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
Afghanistan's all-rounder Nabi fined 15% match fee + 1 demerit point for Level 1 ICC breach vs SA.
Questioned umpires on Lungi Ngidi's wristband.
Nabi accepted the sanction without a formal hearing.#T20WorldCup2026 #T20WorldCup pic.twitter.com/MEFYTL7E4A
— Tushar CricInfo (@cricfan_tushar) February 12, 2026
محمد نبی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے آل راؤنڈر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔
لیول ون پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کیلئے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے، یہ شق میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔
سری لنکا کا رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ، عمان کو شکست
افغانستان کی اننگز کے 14 ویں اوور کے آغاز میں محمد نبی نے لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ پر امپائرز سے اعتراض کرتے ہوئے بحث کی تھی۔
