آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنے کا سفر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں دو بار سپر اوور کرائے گئے لیکن افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اپنے دو دو میچ جیت کر چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لئے اگلے دونوں میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے۔
مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد افغانستان ڈی گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے، پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی، بظاہر افغانستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔
عادل رشید نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا
اگر نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ اپنے دونوں گروپ میچز ہار جاتے ہیں اور افغانستان اپنے دونوں میچ بڑے مارجن سے جیت جاتا ہے تو پھر افغانستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔
