نئی دہلی: انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف روسٹن چیز کو 34 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جس سے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں نمایاں برتری حاصل ہوئی۔
عادل رشید ٹی 20 کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے انگلش باؤلر بن گئے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر کرس جارڈن ہیں جنہوں نے 431 میچز میں 446 وکٹیں حاصل کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عادل نے یہ اعزاز صرف 342 اننگز میں مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر
اس سے قبل عادل رشید نے 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف میچ میں 150 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کی تھیں۔ فہرست میں افغانستان کے راشد خان 190 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
