ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بمبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے، شرفان رادر فورٹ نے 42 گیندوں پر شاندار 76 رنز بنائے۔
جیسن ہولڈر نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کو حتمی اوورز میں مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ روسٹن چیس نے 29 گیندوں میں 34 رنز بنا کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے موتی، چیس اور ہوزین نے اہم وکٹیں حاصل کیں تاہم انگلینڈ کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 19 اوورز میں 166 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی
جیکب موتی نے 23 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی جبکہ سام کرن 30 گیندوں پر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی فتح میں شرفان رادر فورٹ، جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ کے بولنگ اور بیٹنگ دونوں کردار اہم رہے۔
راسٹن چیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں اورموٹی نے انگلینڈ کے اہم بلے بازوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، اس جیت کے ساتھ ویسٹ انڈیزکے جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اورانگلینڈ گروپ مرحلے میں مشکلات کا سامنا کریگا۔
یہ میچ شائقین کے لیے سنسنی خیزاوردلچسپ ثابت ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے جارحانہ بیٹنگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، مگر ویسٹ انڈیز نے مضبوط ٹیم ورک اورآخری اوورز میں جارحیت دکھا کر فتح حاصل کی۔
