وارسا، پولینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
پولینڈ کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ان کا ملک اس بورڈ کا رکن نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نہایت حساس اور پیچیدہ ہے، اس لیے کسی بھی بین الاقوامی فورم میں شمولیت سے قبل تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئےتھے،امریکی صدر کا دعویٰ
وزیراعظم کے مطابق پولینڈ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم وہ ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس سے سفارتی توازن متاثر ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ انسانی بنیادوں پر امداد اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، سیاسی مبصرین کے مطابق پولینڈ کے اس فیصلے کو یورپی ممالک کی محتاط پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
