بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو بھتہ خوری کی دھمکی موصول ہونے کے بعد، ان کے اور اہلیہ دپیکا پڈوکون کی رہائش کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیجا گیا، جس میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھمکی موصول ہوتے ہی رنویر سنگھ نے فوری طور پر ممبئی پولیس سے رابطہ کیا، اور حکام نے ان کی رہائش گاہ کے گرد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا۔
صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر تنقید، اداکارہ کا ناقدین کو دو ٹوک جواب
پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کے ممکنہ روابط اور پس منظر کو بھی کھنگال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ممبئی میں حالیہ دنوں میں فلمی شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھتے دیکھے گئے ہیں۔
سیف علی خان کے روبی‑ڈائمنڈ بروچ کی قیمت نے مداحوں کو حیران کر دیا
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں
