پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں مستقل رہائش اختیار نہ کرنے سے متعلق اپنے بیان پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔
صبا قمر نے گزشتہ برس ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور صرف کام کے سلسلے میں وہاں جاتی ہیں، جس کے بعد واپس لاہور یا اسلام آباد آ جاتی ہیں۔ ان کے اس بیان کو بعض حلقوں نے ناپسند کیا اور اسے کراچی کے حوالے سے منفی تاثر قرار دیا۔
سیف علی خان کے روبی‑ڈائمنڈ بروچ کی قیمت نے مداحوں کو حیران کر دیا
اداکارہ جواریہ عباسی نے حالیہ انٹرویو میں صبا قمر کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اُن شہروں کا احترام کرنا چاہیے جہاں سے انہیں شہرت اور مواقع ملتے ہیں، کسی بھی شہر کے بارے میں غیر محتاط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
تنقید کے جواب میں صبا قمر نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، میرا مقصد کسی شہر کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ محض اپنی ذاتی ترجیح کا اظہار کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو اپنی رائے رکھنے اور بیان کرنے کا حق حاصل ہے، اور اختلافِ رائے کو احترام کے دائرے میں رہ کر قبول کیا جانا چاہیے۔
ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا منقسم دکھائی دیتی ہیں، جہاں کچھ افراد صبا قمر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ اب بھی ان کے بیان پر تنقید کر رہے ہیں۔
