بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی فلم یا اسٹائل نہیں بلکہ ان کا قیمتی روبی‑ڈائمنڈ بروچ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان ویلنٹائن ڈے سے قبل ممبئی میں معروف جیولری برانڈ ٹفنی اینڈ کمپنی کے بوتیک پر نظر آئے۔ باہر نکلتے وقت سیف علی خان نے ایک خوبصورت سیاہ سوٹ کے ساتھ ایک منفرد بروچ پہنا، جس نے فوراً سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا

یہ بروچ ایک پرندے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور سونا، پلاٹینیم، 71 گول ڈائمنڈز، ایک روبی اور ایک کشن-کٹ سٹرین پر مشتمل ہے، جو اسے نہ صرف قیمتی بلکہ نایاب بھی بناتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بروچ کی قیمت تقریباً 47,000 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً 42 لاکھ روپے کے برابر ہے، جس نے مداحوں اور فیشن شائقین کو حیران کر دیا ہے۔


میرے پاس پیسے نہیں ہیں: راج پال یادیو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان سامنے آگیا
اس تقریب میں کرینہ کپور خان بھی ان کے ساتھ موجود تھیں، جنہوں نے ایک خوبصورت سیاہ لباس پہنا اور ہیرے جواہرات سے اپنی شاندار شخصیت کو مزید نکھارا۔ دونوں ایک ساتھ اپنے اسٹائل، نفاست اور کلاس کے ساتھ مکمل طور پر جگمگا رہے تھے، اور ان کی موجودگی نے تقریب کی رونق دوبالا کر دی۔
