سکھر: کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی 10بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔
ڈی ٹی او ریلوے محسن سیال نے کہا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا ہے، اس وجہ سے سکھر وگرین لائن ایکسپریس کو روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک کی بحالی کیلئے روہڑی سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، این ایل سی ٹرین محراب پور کے قریب ٹریک سے اتری۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کنٹینرز سے لدی ٹرین کے ٹریک سے اترنے کے باعث ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے۔
