سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی کال کو مکمل مسترد کر دیا ہے،پاکستان کے نوجوانوں کے پاس اب انتشار اور فساد کا بالکل وقت نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں اپنی تقافت اور روایات کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔آج پاکستان کے نوجوان اپنی ثقافت منانے میں وقت گزار رہے ہیں۔
علیمہ خان کے بیٹے نے بھی بسنت منائی،تصاویر وائرل
مریم نواز نے نوجوانوں کوانتشار کی بجائے لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس دیئے ہیں ،مریم نواز نے فیصلہ کیا کہ ہم نے نوجوانوں کو انکی ثقافت دینی ہے اور انکے ذہنوں کو کھولنا ہے۔
پی ٹی آئی نے اس ملک اور خیبرپختونخوا کے عوام کو انتشار اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا ،پنجاب سمیت پورا پاکستان اس وقت ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے
25سال بعد بسنت واپس آئی ہے تو عوام نے انتشار کی کال کو مسترد ہی کرنا تھا،پوری قوم نے بتایا کہ انہیں نفرت اور انتشار نہیں بلکہ اپنی ثقافت اور محبت چاہیے۔
