ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخوست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔
وقت بتائے گا آئی سی سی سے کس نے رابطہ کیا ، پی سی بی نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں۔
فریقین کے درمیان مذاکرات 3 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں جن میں چیئرمین پی سی بی کا فوکس بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی۔
