رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، سوشل میڈیا پر بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں۔
Lahor – #Lahore truly knows how to welcome spring 🌸🪁 Participating in #Basant2026 in Lahore was an unforgettable experience – a festival of colour, joy, and resilience ✨. I even had the joy of flying a kite myself 🪁, sharing that simple but powerful moment with families and… pic.twitter.com/w2iTC4hSmn
— Dan Stoenescu دان ستوينسكو 🇷🇴🇪🇺 (@DanStoenescu) February 8, 2026
رومانیہ کے سفیرکا کہنا تھا کہ لاہور والوں کو معلوم ہے کہ بہار کا استقبال کیسے کرنا ہے،رنگوں اور خوشی کے تہوار بسنت میں شرکت ناقابل فراموش تجربہ تھا۔
پتنگ اڑانے کی خوشی ہوئی، خوشی ہے کہ بہت سے پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہوا،ملک بھر سے پاکستانی لاہور آئے، چھتوں اور گلیوں کو خوشی کی جگہوں میں بدل دیا۔
لاہوریوں کے لیے خوشخبری، مریم نواز نے بسنت کے وقت میں توسیع کر دی
غیر یقینی صورتحال اور مشکل وقت میں بسنت امید کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے،بسنت کی واپسی نہ صرف ایک جذباتی لمحہ ہے بلکہ طاقتور اقتصادی موقع بھی ہے۔
خوبصورت بسنت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کے عوام کتنے ثابت قدم ہیں ،رومانیہ کے سفیر نے بسنت کی واپسی ممکن بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
