وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسلام آباد امام بارگاہ میں خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔
صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلٰی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں۔
اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم داعش سے تعلق رکھتا ہے، وزیرداخلہ
ان کا کہنا تھا کہ مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خونریز اور ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے اور ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔
