دنیا کے معروف ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے خود کو واضح طور پر انسان دوست (پرو ہیومن) قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، خصوصاً اے آئی کی ترقی کا اصل مقصد انسانیت کا تحفظ اور انسانی مفادات کا فروغ ہونا چاہیے۔
ایک حالیہ طویل پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حامی ہیں، تاہم ان کے نزدیک اس پیش رفت کو اس انداز میں آگے بڑھایا جانا چاہیے کہ وہ انسانوں کے لیے معاون ثابت ہو، نہ کہ ان کی جگہ لینے کا سبب بنے۔
نائیجیریا میں جواں سال گلوکارہ کوبرا کے ڈسنے سے جاں بحق
انہوں نے مصنوعی ذہانت، مستقبل کی ٹیکنالوجی، انسانی شعور اور آنے والے عالمی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کی تشکیل میں انسانی اقدار کو مرکزی حیثیت دینا ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق جدید نظاموں کو اس طرح ڈیزائن کیا جانا چاہیے کہ وہ انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہوں۔
پوڈکاسٹ کے دوران ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت سے جڑے ممکنہ خطرات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور خبردار کیا کہ اگر اس شعبے میں احتیاط، شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو مستقبل میں سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی شعور اور حیاتیاتی زندگی کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بیوہ خواتین کے لیے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظور
ایلون مسک کے ان بیانات پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کئی صارفین نے ان کے خیالات کو سراہا ہے، جبکہ بعض افراد نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار اور اس کے ممکنہ اثرات پر مزید سوالات بھی اٹھائے ہیں۔
