لاہور: پاکستان کے بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی نے منانے کے لئے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر کے بعد آئی سی سی کے وفد نے بھی پاکستان آنے کی تیاری کر لیا ہے۔
آئی سی سی وفد پی سی بی سے مذاکرات کیلئے لاہور پہنچ رہا ہے، آئی سی سی وفد میں ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد اور پی سی بی وفد کے درمیان آج اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں پاک بھارت میچ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ آج، بنگلا دیشی بورڈ کے صدر لاہور پہنچ گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق اگلے چند گھنٹوں میں بڑی پیشرفت کی توقع ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کے مصالحتی وفد کی بھی چند گھنٹوں بعد پاکستان آمد کا امکان ہے۔
آئی سی سی کا وفد پاکستان کو 15 فروری کا میچ کھیلنے سے متعلق آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
