مزاحیہ انداز میں گلوکاری کے باعث شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت منانے کی اجازت دیے جانے کے بعد لاہور کا آسمان ایک بار پھر رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔
طلاق یافتہ مرد سے شادی کرنے والی خواتین کے لیے بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ
بسنت کے موقع پر شہر بھر میں خوشی اور جشن کا سماں ہے، شہری چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی میں مصروف ہیں جبکہ مختلف مقامات پر موسیقی اور رقص کی محفلیں بھی سجائی جا رہی ہیں۔ انہی مناظر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور مزاحیہ پہچان رکھنے والے چاہت فتح علی خان نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی اور اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان ایک پتنگ ہاتھ میں تھامے رقص کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے شوخ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو صارفین کے لیے خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ ان کا منفرد انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
بسنت پر ایک لفظ نے سونیا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بنا دیا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ صارفین اسے تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔ مجموعی طور پر چاہت فتح علی خان کی بسنت مناتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
