پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی د عووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بعض حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں ، وقت بتائے گا کہ کون آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
واضح رہے کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ کے معاملے کو حل کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
