ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نائٹ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔
ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
بھارتی بیٹنگ کی ابتدا لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی اور ابتدائی 6 اوورز میں ٹیم کی 4 وکٹیں صرف 46 رنز پر گر گئیں۔ ایشان کشن، ابھیشیک شرما، تلک ورما اور شیوام دوبے جلد پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر کپتان سوریا کمار یادیو نے ذمہ داری سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، سوریا کمار یادیو نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 84 رنز اسکور کیے، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، ان کی اننگ نے بھارت کو قابلِ دفاع اسکور تک پہنچایا۔
جواب میں امریکہ کی ٹیم 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے دباؤ میں رہی۔ امریکی کپتان مونانک پٹیل صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ابتدائی 3 وکٹیں 13 رنز پر گر گئیں۔
ملند کمار (34) اور سنجے کرشن مورتی (37) نے مزاحمت کی، تاہم بھارتی بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ محمد سراج نے 3 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں امریکہ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 132 رنز ہی بناسکی اور بھارت نے میچ اپنے نام کرلیا۔
