اسلام آباد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی ہے۔
عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
نجی ٹی کے مطابق نجف حمید کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا اورمتعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
مالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل جدید ٹرشری کیئر اسپتال کی منظوری
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نجف حمید کے خلاف درج فراڈ کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور گرفتاری غیر ضروری ہے جبکہ مؤکل تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔
وکیل کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں، جس پر عملدرآمد روکنا ناگزیر تھا۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ریمارکس دیے کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات قابلِ غور ہیں، اس لیے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کیا جاتا ہے۔
