ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو رنز سے شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ، جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمیئر نے شاندار 64 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ برینڈن کنگ نے 35 اور شیرفین ردرفورڈ نے 26 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن نے 42 اور ٹام بروس نے 35 اسکور کئے۔
ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کر لی ، انہوں نے 17 ویں اوور میں 4 وکٹیں لیں ،جبکہ مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
