آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 27 رنز ہوا تو صائم ایوب 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری سلمان آغا 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 98رن پرگری، صاحبزادہ فرحان 47 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ بھی 98 رن پر گری،عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور جب 100 پر پہنچا تو بابراعظم بھی 15 رن بنا کر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکور 114 پر پہنچا تو محمد نواز بھی چھ رنز پر ہمت ہار گئے۔
114 کے اسکور پر ہی شاداب خان 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر شاندار 29 رنز بنائے اس اننگ میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے وہ ناٹ آؤٹ رہے، شاہین آفریدی بھی پانچ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے 19.3 اوور میں جیت لیا۔
واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، میکس او ڈاؤڈ 5 رن بنا کرسلمان مرزا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، نیدرلینڈز کا دوسرا کھلاڑی 31رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا، مائیکل لیوٹ 24 رن بنا کر محمد نواز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ65 رن پر گر ی، کولن ایکرمین 20 رن بنا کر ابراراحمد کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ نیدرلینڈز کا چوتھا کھلاڑی 105 رن پر آؤٹ ہوا، باس دے لیڈے 30 رن بنا کرمحمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ 127 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، اسکاٹ ایڈورڈز 37 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ابرار احمد کی گیند پر صاحبزادہ فرحان نے کیچ آؤٹ کیا۔ چھٹی وکٹ 128 کے مجموعے پر گری۔
نیدرلینڈز کی ساتویں وکٹ 129 رن پر گر ی، زیک لائن 9 رن بنا کر صائم ایوب کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی آٹھویں وکٹ139 رنز پر گری۔ نیدر لینڈز کی نویں اور دسویں وکٹ 147 رنز پر گری۔
نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے تین، محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اتری، میچ کے دوران بارش کے پانچ فیصد امکانات ہیں۔
پی ایس ایل، صائم ایوب نے بابر، شاہین اور شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کو اپنے تمام پول میچز جیتنا ہوں گے تاکہ اس کا رن ریٹ اور پوائنٹس بہتر رہیں کیونکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے اسے دو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں 3 فاسٹ بالرز کےساتھ کھیل رہے ہیں، کوشش ہے کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، نیدر لینڈز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
