اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے جمعرات کو امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، جنید اکبراور اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے۔
اس موقع پر ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، سنیٹر مولانا عبدالواسع اورسنیٹرکامران مرتضٰی بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئینی تحفظات اورآئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے مضبوط کرنا اور آئینی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ موقف تیار کرنا ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ احتجاجی اقدامات کی بنیاد فراہم کرے گا۔
