سندھ حکومت نے کامن ویلتھ پارلیمنٹرینز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام کے ثقافتی میوزیکل سیگمنٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عشائیہ سادگی اور احترام کے ساتھ دیا جائے گا اور اس دوران کسی بھی قسم کے ثقافتی یا تفریحی پروگرام نہیں ہوں گے۔
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی،وزیردفاع
انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے جذبات کا احترام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پروگرام کی نوعیت اس کے مطابق ترتیب دی جائے گی۔
پروگرام میں کامن ویلتھ پارلیمنٹرینز کو اعزاز دیا جائے گا، تاہم سادگی اور احترام کے اصولوں کے تحت تقریب میں اضافی تفریحی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے یقین دہانی کرائی کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے تمام مناسب اقدامات کیے جائیں گے اور پروگرام میں شامل مہمانوں کی حفاظت اور احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔
