آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنگلہ دیشی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشیر کھیل آصف نذرل نے پاکستان کے مؤقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بنگلہ دیشی مشیر کھیل آصف نذرل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے معاملے پر اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے تحت بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، جس پر وہ پاکستانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
آصف نذرل نے اس موقع پر زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رہنا چاہیے اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں منصفانہ رویہ اختیار کیا جانا ضروری ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطہ بحال
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان کو تنازعات سے دور رکھنا ہی عالمی سپورٹس کی بہتری کے لیے اہم ہے۔
