اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ تاہم حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جبکہ انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے۔ اور بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔
قاسم خان نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابل تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔
عمران خان کے صاحبزادے نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں۔ اور بروقت مداخلت کریں۔ تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026
