پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ٹیم کراچی کنگز نے انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز معین علی کو ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔
ٹیم نے معین علی کے ساتھ 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں معاہدہ طے پایا ہے، کرکٹرکی شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن میں مضبوطی آئے گی اور ٹیم کے لیے بڑے اسٹرائیک ریٹ اورتجربے کا اضافہ ہوگا۔
معین علی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں شاندار بلے بازی کے جوہر دکھائے ہیں اور وہ انگلینڈ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، صائم ایوب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی کنگز کے ڈائریکٹرز نے کہا کہ معین علی کی موجودگی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی اور PSL میں ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
