سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 24 ہزار کا اضافہ ہوا، سونا دو دن میں 38 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔
آج سونے کے نرخ میں 14ہزار 800 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
10گرام سونا 12ہزار 689 روپے مہنگا ہونے سے دس گرام سونے کے نئے نرخ 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں دو دنوں میں سونے کے فی اونس نرخ 388 ڈالر بڑھ گئے ہیں، سونا ایک بار پھر پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بھی تعطیل کا اعلان کردیا
آج عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 148 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 5064 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت بھی آج مزید بڑھ گئی ہے، چاندی کے نرخ میں 109 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 9255 روپے ہو گئی ہے۔
