ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی کی پریشانی بڑھ گئی۔
پاکستانی فیصلے سے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی بھی پریشان ہے، آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر آئی سی سی پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا، اس معاملے پر آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
پی سی بی سے عمران خواجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کریں گے، عمران خواجہ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
سلطان محمد گولڈن نے 2 نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرکے تاریخ رقم کر دی
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خواجہ کو موجودہ صورت حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
