ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں۔
متعارف کرائے جانے والے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آ کر اسٹرائیک سنبھالے گا۔
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا
ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق اس قانون میں تبدیلی کی بڑی وجہ بیٹنگ اور باؤلنگ سائڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنا اور میچ میں سنسنی برقرار رکھنا ہے۔
ایم سی سی نے بتایا اگر دن کے آخری اوور میں وکٹ گرے گی تو دن ختم نہیں ہو گا۔ اگر فیلڈنگ سائیڈ آخری اوور میں وکٹ لیتی ہے تو بیٹنگ سائیڈ اپنا بیٹر وکٹ پر نہیں بھیجتی، یہ غیر منصفانہ عمل محسوس ہوتا ہے۔ اب آخری اوور پورا کرانا ہو گا۔
