پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت قبو ل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں، امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیہ بیک ڈور کوششیں کر رہے تھے۔
ایران-امریکا مذاکرات: معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کی تہران کو برے نتائج کی دھمکی
امریکی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
دوسری جانب علاقائی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سعودی عرب، قطر، عمان، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات کو استنبول مدعو کیا گیا ہے۔
