پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا،پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں149فیصد اضافہ ہوگیا۔
سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صف اوّل کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کررہی ہے،انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149فیصد اضافہ عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔
لاہور قلندرز کو دھچکا ، اہم غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار
پاکستان سپرلیگ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،یہ ہر پاکستانی کی جیت ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے پی ایس ایل 11 کے براڈ کاسٹنگ رائٹس بھارت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نشریاتی حقوق کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی مقامی کمپنیوں کو آگاہ کردیا۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
بھارت میں پی ایس ایل 11 کے میچز براڈکاسٹ نہیں ہوں گے،بھارت سے سیاسی کشیدگی کے باعث براڈ کاسٹنگ رائٹس نہ بیچنے کا فیصلہ کیاگیا،پاکستان سپر لیگ 26مارچ سے 3مئی تک کھیلی جائیگی۔
