پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) بھارت میں نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت ریجن کے لیے پی ایس ایل کے براڈکاسٹ رائٹس فروخت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار کرکٹرز اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دنیا بھر میں شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔
