سابق آئی سی سی اور بھارتی امپائر انیل چوہدری(anil chaudhary) نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق (usman tariq)کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرانیل چوہدری کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن قانونی اور منصفانہ ہے،عثمان طارق کے ایکشن میں سائیڈ آرم اور معمولی وقفہ ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ کے بعد اسپنر عثمان طارق مشکل میں پڑ گئے
تمام گیندیں ایک ہی انداز میں کروائی جاتی ہیں، کوئی خم یا سیدھ نہیں بنتی،آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن درست ہے۔میرے نزدیک عثمان طارق کی بولنگ بالکل قانونی ہے۔
یاد رہے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین نے ان کے بائولنگ ایکشن پر انگلیاں اٹھائی تھیں۔
