ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ترکیہ میں بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کے نمائندگان کی ملاقات کا دن بھی طے کر لیا گیا ہے۔
امریکی حملے کی صورت میں اردن کی ایران کو یقین دہانی
غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات استنبول میں جمعہ کو ہو گی۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وٹکوف اور عراقچی ممکنہ طور پر جوہری معاہدے اور دیگر مسائل پر بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ معاہدہ کرنے کےلیے ایران پر زور دیتے رہے ہیں۔ یہ ملاقات اسی لیے ہے کہ صدر ٹرمپ کی بات سُنی جائے۔
