پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیساتھ میچ کھیلنے سے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیصلے میں حکومتی اقدام کی عزت کرتے ہیں،پی سی بی سے امید ہے کہ وہ قابل قبول حل نکالے گا،پاکستان کے فیصلے کا سرکاری طور پر انتظار ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا
آئی سی سی کے ہر ممبر کی طرح پاکستان کی بھی اپنی ذمہ داری ہے،امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کر ے گا،فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں۔
آئی سی سی ٹورنامنٹس کھیل کی دیانت داری، مسابقت، تسلسل اور انصاف پر مبنی ہوتے ہیں،مقابلوں میں محدود شرکت کھیل کی روح اور تقدس کو مجروح کرتی ہے۔
