قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں، جو بورڈکہےگا ہمیں وہی کرنا ہے، بھارت کےخلاف نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے۔
Salman Ali Agha on boycotting the match against India.
pic.twitter.com/9UlU5GgAyi— Sheri. (@CallMeSheri1_) February 1, 2026
آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنےکے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخرکی ابھی پرفارمنس نہیں ہے تو ہم اسے بیک کریں گے۔پاکستان و سری لنکا دو مختلف جگہ ہے،دونوں کا کمپریزن نہیں ہو سکتا۔
جیسے اب کرکٹ کھیلی ہے ورلڈ کپ میں بھی ویسی ہی کھیلیں گے،کسی کا نمبر فکس کرنا ٹی 20 کے لیے سوٹ ایبل نہیں ہے، کیمرون گرین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کام میچ ریفری کا ہے،عثمان طارق دو بار ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں وائٹ واش کردیا
کرکٹرز کو اپنی جاب کرنی چاہیے،کھلاڑی کو میچ میں اپنی پرفارمنس دینی چاہیے،بابر اعظم کو تھوڑی سی سپیس دیں،بابر اعظم کو سپیس دیں گے تو وہ اچھی پرفارمنس دے گا۔
فینز تو فینز ہیں، اچھی پرفارمنس دیں تو کہتے ہیں آغا جی،عثمان خان ہماری پہلی چوائس ہے۔
